ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ’دعوت‘ باسمتی چاول کا تشہیری پروگرام

بھٹکل میں ’دعوت‘ باسمتی چاول کا تشہیری پروگرام

Wed, 27 Nov 2019 19:37:57    S.O. News Service

بھٹکل:27؍نومبر(ایس اؤ نیوز)ملک کے مشہور باسمتی چاول تیاری اداروں میں سے ایک ’دعوت ‘ باسمتی چاول کا تشہیری پروگرام شہر کے رائیل اوک ہوٹل میں منعقد ہوا۔

پروگرام میں تعلقہ کے مشہور باورچی اور سپلائرس کی موجودگی میں دعوت باسمتی چاول تیاری ادارے کے جنوبی بھارت کے ذمہ دار پنکج ارورا نے بات کرتے ہوئے کہاکہ برس میں صرف ایک مرتبہ باسمتی چاول کی فصل ہوتی ہے، چاول کا معیار بہت ہی بہترین ہونے کی بات کہی۔ بھٹکل لکشمی نرسمہا مل کے مالک راجیش نایک نے بتایا کہ دعوت کمپنی سالانہ 3لاکھ ٹن باسمتی چاول تیار کرتی ہے، 60ملکوں میں فروخت کیا جاتاہے، ملک کے ایک لاکھ دکانوں میں دعوت باسمتی چاول دستیاب ہونے کی جانکاری دی ۔ ملک بھر میں بھٹکل کی بریانی بہت مشہور ہے،  دعوت باسمتی چاول کے استعمال سے  اس میں مزید لذت اور شہرت دینے کی بات کہی۔ کنداپور زون کے چاول سپلائر لکشمی نرسمہا مل کے پدمنابھ پائی وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام میں  کمپنی کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے باورچیوں کو انعام دیاگیا۔


Share: